حسب معمول مدرسہ میں سب سے پہلے پرچم کشائی کی گئی، اس کے بعد وہاں موجود تمام اساتذہ اور طلبہ نے قومی گیت گایا۔ پروگرام میں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے چند ہی طلبہ کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے بعد خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران سے ہوا، اس کے بعد طلبا نے حب الوطنی پر منحصر ثقافتی پروگرام پیش کیے۔
ثقافتی پروگرام یوم آزادی سے متعلق ہونے کی وجہ سے وہاں موجود سامعین نے پروگرام کی تعریف کی، مدرسہ کے ذمہ داران نے بھی تمام طلبا کی اس کوشش کی تعریف کی اور اپنے خطاب میں یوم آزادی کی تاریخ پر روشنی کہ کیسے ملک انگریزوں کے چنگل سے آزاد ہوا تھا۔ تقریب کے اختتام میں ملک اور تمام عالم میں امن و امان اور مدرسے کی ترقی کے لئے دعا بھی کی گئی'۔