اردو

urdu

ETV Bharat / city

اترپردیش: کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ - کورونا پازیٹیو

ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے، کے جی ایم یو کے ذریعہ کی گئی نئی جانچ میں 12 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

12 new corona positive reported in uttar pradesh, data of state reached to 570
اترپردیش میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ

By

Published : Apr 14, 2020, 12:26 PM IST

کے جی ایم یو کی جانچ میں کورونا پازیٹیو آنے والے 9 مریض لکھنؤ، 2 سیتاپور، اور ایک آگرہ سے ہے۔

کے جی ایم یو نے 565 نمونوں کی جانچ کی تھی۔ وہیں لکھنؤ میں 9 مریضوں میں سے 8 مرد اور ایک خاتون شامل ہے جبکہ سیتاپور میں دونوں مریض مرد ہی ہیں۔ آگرہ سے ایک خاتون کورونا پازیٹیو پائی گئی ہے۔

ان معاملوں کے سامنے آتے ہی آگرہ اور لکھنؤ میں ان تمام علاقوں کو ریڈ زون کردیا گیا ہے جبکہ ان تمام مریضوں کو آگرہ کے سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج اور لکھنؤ کے لیول ون کووڈ-19 ہسپتال میں داخل کر آئیسیولیٹ کیا جارہا ہے۔

ریاست میں ہوم کورنٹائین کے مریضوں کی تعداد 9274 ہے۔ اس کے ساتھ ہی 643 مریضوں کو آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ اس طرح ریاست بھر میں کل مریضوں کی تعداد اب 570 ہو گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 3 مئی تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details