اردو

urdu

لکھنؤ میں کورونا کے 1160 نئے معاملے، 9 مریضوں کی موت

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں 3 لاکھ 49 ہزار 386 افراد مثبت ہو گئے ہیں جبکہ 4,953 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

By

Published : Sep 19, 2020, 10:58 PM IST

Published : Sep 19, 2020, 10:58 PM IST

1160 new cases of corona in Lucknow, death of 9 patients
لکھنؤ میں کورونا کے 1160 نئے معاملے، 9 مریضوں کی موت

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں رکارڈ 5,827 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 84 لوگوں کی موت ہوئی ہے.

دارالحکومت لکھنؤ میں آج ریکارڈ 1160 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 9 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 45,258 جبکہ 34,594 صحتیاب ہوئے اور 585 لوگوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 10,090 ہیں۔

لکھنؤ میں گذشتہ 7 دنوں میں رکارڈ 6 ہزار 924 مثبت کیسز آئے ہیں جبکہ 79 لوگوں کی موت ہوئی ہے، وہیں 9 ہزار 293 مریض ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔

ریاست میں کورونا مثبت کیسز، صحتیاب مریضوں کی تعداد اور ایکٹیو کیسز کے معاملے میں لکھنؤ پہلے پائدان پر ہے اور اب موت کے کیس کانپور میں بھی لکھنؤ پہلے پائدان پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details