لکھنؤ میں کورونا وائرس کے 1037 نئے مریض
اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں 3 لاکھ 59 ہزار 898 افراد مثبت ہو گئے ہیں جبکہ 5153 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں رکارڈ 4,703 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 88 لوگوں کی موت ہوئی ہے.
دارالحکومت لکھنؤ میں آج ریکارڈ 1037 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 13 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 46,295 جبکہ 36,826 صحتیاب ہوئے اور 604 لوگوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 9,746 ہیں۔
لکھنؤ میں گذشتہ 8 دنوں میں رکارڈ 7 ہزار 961 مثبت کیسز آئے ہیں جبکہ 92 لوگوں کی موت ہوئی ہے، وہیں 10 ہزار 407 مریض ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔
ریاست میں کورونا مثبت کیسز، صحتیاب مریضوں کی تعداد اور ایکٹیو کیسز کے معاملے میں لکھنؤ پہلے پائدان پر ہے اور اب موت کے کیس میں بھی لکھنؤ پہلے پائدان پر ہے۔