اردو

urdu

ETV Bharat / city

بستی: کورنٹائن سے نکل کر مزدور راتوں رات فرار - کورونا وائرس

اترپردیش کے ضلع بستی میں دس مزدوروں نے گاؤں کے باہر اسکول میں بنے کورنٹائن سینٹر سے نکل کر راتوں رات بہار کے لیے راہ فرار اختیار کر لی۔

10 quarantine labors from bihar escaped in basti
بستی: کورنٹائن سے نکل کر مزدور راتوں رات فرار

By

Published : Apr 8, 2020, 8:50 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلتے انفیکشن کو لے کر ضلع انتظامیہ دیہی علاقوں میں بہت محتاط ہے، جس کی وجہ سے دیہاتی علاقوں میں باہر سے آنے والے لوگوں کو گاؤں کے باہر اسکولوں میں 14 دن تک کورنٹائن میں رکھا جارہا ہے۔

بستی: کورنٹائن سے نکل کر مزدور راتوں رات فرار

لیکن لوگ وہاں رکنے کے بجائے پولیس کے لئے پریشانی پیدا کررہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اترپردیش کے ضلع بستی میں پیش آیا، جب بہار کے 10 مزدوروں کو ایک گاؤں کے باہر تعمیر کیے گئے کورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا، لیکن اچانک رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ وہاں سے فرار ہوگئے اور بہار روانہ ہوگئے۔

بستی: کورنٹائن سے نکل کر مزدور راتوں رات فرار

یہ معاملہ بستی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر کے پاس ساوتری ودیا وہار انٹر کالج بھان پور کا ہے۔

مزدوروں کے فرار کی اطلاع پر لیکھپال کرشن چندر چودھری نے بہار کے ضلع جہان آباد کے رہنے والے سینٹو کمار، جئے پرکاش، رامانند، رنجیت کمار، ونود کمار، سریش، رودال، دیوانند وند، کنیندل وند، اور سریندر بیند کے خلاف سونہا پولیس اسٹیشن میں نے تحریر دے کر مقدمہ دائر کیا ہے۔

لیکھپال کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام مزدوروں کو کورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ جہاں سے وہ ذمہ دار افسر اور ملازم کو بتائے بغیر چلا گئے اور واپس نہیں آئے۔

پولیس نے لیکھپال کی تحریر پر سب کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یہ تمام مزدور بہار سے ضلع بستی میں سڑک کا کام کرنے آئے تھے، لیکن یہاں آنے کے بعد وہ سب پھنس گئے۔ اور انتظامیہ نے انہیں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے احتیاطاً کورنٹائن کردیا۔

لیکن یہ لوگ 14 دن کورنٹائن میں رہنے کی بجائے بہار کے لئے کسی کو اطلاع دیئے بغیر ہی فرار ہو گئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details