اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹرک کھائی میں گری، ڈرائیور کی موت - 1 Died

اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے چوپن علاقے میں پہاڑ سے اترتے وقت ایک ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس سے ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ کلینر شدید طور سے زخمی ہو گیا۔

ٹرک کھائی میں گرا، ڈرائیور کی موت

By

Published : Jul 3, 2019, 11:35 PM IST

پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ ایک ٹرک لوہا لاد کر منگل کی رات رابرٹس گنج سے چوپن کی طرف جا رہا تھا۔ رات تقریبا ساڑھے نو بجے جیسے ہی ٹرک چوپن تھانہ علاقے کے مارکنڈی گھاٹی اترنے لگا اسی دوران ٹرک سے ڈرائیور اپنا قابو کھو بیٹھا اور ٹرک تقربیا 50 فٹ گہری کھائی میں پلٹ گیا۔

اس حادثے میں ڈرائیور اجیت پانڈے عرف پنٹو (35) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ٹرک میں سوار خلاصی شدید طور سے زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈرائیور ریاست بہار کے آرا علاقے کا رہنے والا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details