اردو

urdu

ETV Bharat / city

Kralpora Incident: کرالپورہ میں غرقاب ہونے سے دو لڑکوں کی موت - اسٹوریج ٹینک میں دو لڑکے غرقاب

ضلع کپواڑہ کے کرالپورہ میں اسٹوریج ٹینک میں غرقاب ہونے سے دو لڑکوں کی موت ہوگئی جن کی لاش کو مقامی افراد، پولیس اور فوج کے مشترکہ ریسکیو آپریشن کے چند گھنٹوں بعد نکال کر آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

two boys drown in kralpora of kupwara district
کرالپورہ میں غرقاب ہونے سے دو لڑکوں کی موت

By

Published : Dec 26, 2021, 10:56 PM IST

شمالی کشمیر ضلع کپواڑہ کے کرالپورہ میں ایک اسٹوریج ٹینک میں گرنے سے دو نوعمر لڑکوں کی موت ہوگئی، مقامی لوگوں، پولیس اور فوج کے مشترکہ ریسکیو آپریشن کے چند گھنٹوں بعد لاش کو نکال لیا گیا ہے۔

کرالپورہ میں غرقاب ہونے سے دو لڑکوں کی موت

تفصیلات کے مطابق دو لڑکے امیر محی الدین خواجہ ولد غلام محی الدین خواجہ اور فہیم اقبال خواجہ ولد محمد اقبال خواجہ ساکن میدان پتی درد پورہ کرالپورہ (بی)، اس وقت ایک اسٹوریج ٹینک میں گر گئے جب وہ کرکٹ کی گیند لینے گئے تھے۔

کچھ گھنٹوں کے بعد مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا لیکن بچوں کی لاش ڈھونڈنے میں ناکام رہے جس کے بعد پولیس اور فوج نے ریسکیو آپریش چلا کر دونوں لاشوں کو نکالنے میں لوگوں کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Tanghdar:ٹنگڈار میں سڑک حادثہ،سات مسافر زخمی

خراب موسمی حالات کے درمیان چند گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد پے در پے لاشیں نکال لی گئیں۔ ایک پولیس اہلکار نے لاشوں کے بازیافت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاشوں کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details