اردو

urdu

ETV Bharat / city

Burglars Arrested in Kupwara: کپوارہ میں نقب زنوں کاگروہ بے نقاب، چھ گرفتار - نقب زنوں کے ایک گروہ کو بے نقاب

کپواڑہ کے ایس ایس پی یوگل منہاس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کپواڑہ کے تین الگ الگ مقامات جن میں ہری، مین قصبہ کپواڑہ اوربرن واری سے شکایات موصول ہوئی کہ نقب زنوں نے وہاں لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں چوری کر کے لاکھوں روپے کاسامان چوری کیا ہے Three theft cases solved in Kupwara

کپوارہ میں نقب زنوں کاگروہ بے نقاب
کپوارہ میں نقب زنوں کاگروہ بے نقاب

By

Published : Feb 25, 2022, 12:54 PM IST

جموں و کشمیر کے ضع کپواڑہ میں پولیس نے ایک اہم پیش رفت کے طور نقب زنوں کے ایک گروہ کو بے نقاب کر کے لاکھوں روپے کامال مسروقہ برآمد کیا۔ Six Burglars Arrested

کپواڑہ کے ایس ایس پی یوگل منہاس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کپوارہ کے تین الگ الگ مقامات جن میں ہری، مین قصبہ کپواڑہ اوربرن واری سے شکایات موصول ہوئی کہ نقب زنوں نے وہاں لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں چوری کر کے لاکھوں روپے کاسامان چوری کیا ہے Three theft cases solved in Kupwara

پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔ ایس ایس پی کے مطابق ہر نقب زنی کی نسبت پولیس نے تفتیش شروع کی جس کے بعد 6مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت منظور احمد المعروف چھوٹا دانش ، علی محمد پیر، آزاد احمد وانی، عبد الرشید ملک، ارشاد احمد چوپان اور مدثر احمد لون کے طور پر ہوئی۔stolen property worth lakhs recovered

دوران تفتیش گرفتار کئے گئے افراد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ نقب زنی میں ملوث ہیں جن میں 2لاکھ روپیہ کے زیوارت، 1,50 لاکھ روپیہ کے تانبے کے برتن ، 50ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ، انڈکس بیٹری اور سگریٹ کے ڈبے شامل ہیں۔ Stolen items Recovered In Kupwara

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک خصوصی ٹیم ایس ایچ او کپواڑہ رفیق احمد لون کی قیادت میں تشکیل دی اور اس کی نگرانی ایڈیشنل ایس پی کپواڑہ پردیپ سنگھ اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر راشد یونس کے ذمہ تھی ۔ Burglars Arrested

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے نقب زنوں سے چوری کا مال برآمد کیا گیا تاہم پولیس کی تفتیش جاری ہے اور اس کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ایس ایس پی یوگل منہا س نے مزید کہا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی کیوں کہ پولیس کا مقصد ہی یہ ہے کہ عام لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔'

یہ بھی پڑھیں : Looting Rs 2.2 Million: نوئیڈا میں بائیس لاکھ کی لوٹ میں انسپیکٹر سمیت چھ گرفتار

کپواڑہ پولیس کی اس کاروائی پر لوگوں نے راحت کی سانس لی کیونکہ نقب زنوں نے عام لوگوں کا جینا حرام کر دیا تھا۔ Burglars Arrested in Kupwara




ABOUT THE AUTHOR

...view details