اردو

urdu

Students Missing in Kupwara: کپواڑہ میں تین طالب علم لاپتہ

By

Published : Jul 19, 2022, 10:49 PM IST

سرحدی ضلع کپواڑہ میں تیں طالب علم 18 جولائی کو گھر سے اسکول کے لیے نکلے تھے لیکن تب سے وہ گھر واپس نہیں آئے۔ لواحقین نے آج پولیس تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی ۔Students Missing in Kupwara

three-students-missing-in-kupwara
کپواڑہ میں تین طالب علم لاپتہ

کپواڑہ: جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں تین طالب علم سکول کے لیے نکلے لیکن تب سے گھر واپس نہیں لوٹ آئے ہیں جس وجہ سے لواحقین میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔لواحقین نے ایل جی منوج سنہا سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم عرفان احمد وانی ولد مشتاق احمد وانی ساکن کاواری کپواڑہ، بارہویں جماعت میں زیر تعلیم ناصر فیاض ڈار ولد فیاض احمد ڈار ساکن واسکورہ ہندواڑہ اور گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم بلال احمد ڈار وانی ولد محمد امین کاواری کپواڑہ 18 جولائی کو گھر سے اسکول کے لیے نکلے، لیکن تب سے اُن کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز لواحقین نے پولیس تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی ۔لواحقین نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، ایس ایس پی کپواڑہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details