اردو

urdu

ETV Bharat / city

Funeral Procession of Lolab Slain Policeman: بانڈی پورہ عسکری حملے میں ہلاک لولاب کا پولیس اہلکار سُپرد خاک - عسکری حملہ بانڈی پورہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں میں گزشتہ روز ہوئے عسکریت پسندانہ Bandipora Militant Attack حملے میں مارے گئے پولیس اہکار فیاض احمد لون کی لاش کو ان کے آبائی علاقہ لالا پورہ لولاب میں سُپرد لحد کیا ہے۔ ان کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

بانڈی پورہ عسکری حملے میں لولاب کا پولیس اہلکار سُپرد خاک
بانڈی پورہ عسکری حملے میں لولاب کا پولیس اہلکار سُپرد خاک

By

Published : Dec 11, 2021, 8:07 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈہی میں گذشتہ روز ہوئے عسکری حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایک کی شناخت محمد سلطان Mohammad Sultan کے طور پر ہوئی جو شاہ ولی مقام ڈانگر پورہ سوپور کے رہنے والے تھے جبکہ دوسرے اہلکار کی شناخت فیاض احمد لون Fayaz Ahmad Lone کے طور پر ہوئی جو سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔

جوں ہی محروم پولیس اہلکار فیاض احمد لون کی لاش ان کے آبائی علاقے لالا پورہ لولاب پہنچ گئی تو علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مرحوم فیاض احمد لون کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت پیش کی۔

بانڈی پورہ عسکری حملے میں لولاب کا پولیس اہلکار سُپرد خاک

محرم فیاض احمد کے نمازے جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں پُر رم آنکھوں سے علاقے کے قبرستان میں سپرد لحد کیا۔

مزید پڑھیں:Tribute To Slain Police Officers in Bandipora: عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

اس موقع پر ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس SSP Kupwara نے افسران کی ٹیم کے ہمراہ انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

لواحقین کے مطابق فیاض احمد اپنے گھر کا واحد کمانے والا تھا اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے فیاض احمد کے رشتہ دار نے کہا کہ جموں و کشمیر انتطامیہ کو مہلوک پولیس اہلکار کے اہلخانہ کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے چاہیے۔ انہوں نے ان کی اہلیہ اور ان کے بچوں کے لیے معاوضے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details