ایس ایس پی کپواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے ایل او سی کے قریب ٹنگڈار کپواڑہ میں ایک عوام دربار کا انعقاد کیا۔ عوامی دربار میں ٹنگڈار علاقے کے ڈی ڈی سی ارکان، بی ڈی سی ارکان، سرپنچ کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور تجارتی انجنوں سے وابستہ افراد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے متعلق ایس پی کو آگاہ کیا۔ لوگوں نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھنے کا ایس پی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاراوئی کی جانی چاہئے۔
ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اس علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کےلیے اپنی جانب سے کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں لوگوں کو آگے بڑھ کر پولیس کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو اسے بری عادت سے دور رکھا جاسکے۔