اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز کپواڑہ لولاب روڑ Kupwara Lolab Road پر گوس علاقے کے مقام پر راہگیروں نے شیل جیسی کوئی مشکوک چیز دیکھی ہے۔ مشکوک چیز کو دیکھنے کے بعد راہگریوں نے پولیس کو خبر کی ہے۔
مشکوک چیز کی خبر موصول ہوتے ہی فوراً سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
کپواڑہ میں مشکوک چیز برآمد فوج کی 41 آر آر،بی ایس ایف کی 140 بٹالین اور ایس او جی کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس مشکوک چیز کو ناکارہ بنا دیا۔
مزید پڑھیں:Mysterious light Causes Panic:راجوری پونچھ کی فضا میں مشکوک روشنی
سکیورٹی فورسز نے بم ڈسپوزل ٹیم Bomb Disposal team کی خدامات حاصل کر کے مشکوک چیز کو ناکارہ بنا دیا،کسی بھی جانی نقصان اور ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے کچھ دیر تک سڑک پر ٹریفک کو روک دیا گیا ۔
بعد میں ٹرفیک کو بحال کر دیا گیا۔بعد ازاں سڑک پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔بھارتی فوج، بی ایس ایف اور کپواڑہ پولیس کی مشرتکہ کارروائی سے علاقے میں ایک بڑا حادثہ رونما ہونے سے ٹلا