مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں لینگٹ سے وابستہ سومو ایسوسی ایشن نے اسٹینڈ کو منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا۔
کپواڑہ: سومو ایسوسی ایشن کا خاموش احتجاج احتجاج کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی دوسری جگہ سومو اسٹینڈ کو منتقل کیا جائے کیونکہ لینگٹ سومو اسٹینڈ میں انہیں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں بار بار انتظامیہ یا جب بھی کوئی وی آئی پی موومنٹ ہوتی ہے تو یہاں سے ہٹا دیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکثر اوقات میں سومو ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس سے ان کے کام پر بھی اثر پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بی جے پی امیدوار کی کار سے ای وی ایم برآمد، الیکشن کمیشن کے 4 افسران معطل
انہوں نے ضلع انتظامیہ خاص طور پر ڈپٹی کمشنر (کپوارہ)، اے ڈی سی (ہندوارہ) اور ایس پی (ہندوارہ) سے درخواست کی ہے کہ کسی دوسری جگہ سومو اسٹننڈ کو منتقل کیا جائے تاکہ ان کو بار بار مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔