اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہندواڑہ: ٹائر فیکٹری سے اٹھنے والا دھواں لوگوں کےلیے وبال جان

شمالی کشمیر کے سب ضلع ہندواڑہ ٹاؤن سے تقریبا سو میڑ دوری پر چھوٹی پورہ میں واقع ایک 'ٹائر انڈسٹری' سے نکلنے والا زہریلا دھواں لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

ہندواڑہ:ٹائر فیکٹری سے اٹھنے والا دھواں وبال جان
ہندواڑہ:ٹائر فیکٹری سے اٹھنے والا دھواں وبال جان

By

Published : Sep 5, 2021, 6:50 PM IST

تفصیلات کے مطابق قصبہ ہندواڑہ کے صنعتی علاقے میں ٹائر ری تھریڈنگ یونٹ میں تیزی سے دھواں اٹھتا ہے جو بیحد بدبودار ہوتا ہے اور وہ ہوا میں پھیل جاتا ہے۔ یہ دھواں اکثر ہندواڑہ ٹاون میں بھی داخل ہوجاتا ہے۔ اس تعلق سے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر فیکٹری کو بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں نے فیکٹری کو دوسری جگہ منتقل کرنے کےلیے انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں تاکہ زہریلے دھواں سے نجات مل سکے۔

ہندواڑہ:ٹائر فیکٹری سے اٹھنے والا دھواں وبال جان

مقامی لوگوں کے مطابق یونٹ محکمہ پولوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے وضع کردہ اصولوں پر عمل نہیں کررہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ فیکٹری سے دھواں ہندواڑہ ہسپتال تک پہنچ جاتا ہے جس کے سبب ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہندواڑہ کے لوگوں نے حکام سے درخواست کی ہے کہ اس یونٹ کو فوری طور بند کردے یا اسے دوسری جگہ منتقل کردے۔

ہندواڑہ میں مقامی لوگوں اور خاص طور پر سماجی کارکن عرفان احمد اور مدثر تانترے نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ٹائر فیکٹری کو بند کردیں یا اسے ہندواڑہ مین ٹاؤن سے دور منتقل کریں تاکہ عوام فیکٹری سے خارج ہونے والے دھوئیں سے نجات حاصل کرسکیں۔

مزید پڑھیں:

وہیں اس معاملے میں تحصیلدار ہندواڑہ بشیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری مالک کے پاس لیگل دستاویزات ہیں، ان کا مزید کہنا ہے محکمہ پولوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے فیکٹری کے پاس تین سال تک یونٹ چلانے کا اجازت نامہ موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details