ریاست جموں و کشمیر کے حریت کے چیئرمین میر واعظ محمد عمر فاروق کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے دہلی طلب کرنے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد شہر نوہٹہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس احتجاج میں مردوں کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور میرواعظ کو طلب کیے جانے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔