پوشن ماہ پروگرام کے تحت آئی سی ڈی ایس لنگیٹ کی طرف سے زون کرگامہ چھوٹی پورہ میں ایک آگاہی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پروگروم میں خواتین میں بچے پیدا ہونے سے پہلے کی دیکھ بھال، خون کی کمی، بچوں کی پرورش، لڑکیوں کی تعلیم، خوراک، شادی کی صحیح عمر، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی اور غذائیت سے بھر پور غذا کھانے کی اہمیت کے بارے میں خواتین کو آگاہی دی گئی۔
پروگرام میں آنگن واڑی ورکرس و کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مختلف طرح کے پھل سبزیاں کو سجایا گیا اور پروگرام میں آئی خواتین کو اس پوشن ماہ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔