اردو

urdu

SDH Handwara: ضلعی ہسپتال ہندوارہ میں ناقص طبی خدمات کے سبب مریض پریشان

By

Published : Dec 30, 2021, 4:32 PM IST

ضلع ہسپتال ہندوارہ District Hospital Handwara میں عملے کی کمی ہے، کئی اسامیاں خالی پڑی ہیں جو نرس اسٹاف پیرا میڈیکل اسٹاف ہسپتال میں ہیں وہ بھی بعض اوقات ہی اپنی ڈیوٹی پر نظر آتے ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے سے سٹی اسکین مشین خراب پڑی ہے، جس کی وجہ سے سٹی اسکین کرانے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلعی ہسپتال ہندوارہ میں ناقص طبی خدمات کے سبب مریض پریشان
ضلعی ہسپتال ہندوارہ میں ناقص طبی خدمات کے سبب مریض پریشان

ضلع ہسپتال ہندوارہ District Hospital Handwara میں طبی ونیم طبی عملے Medical and paramedical staff نرس اسٹاف پیرامیڈیکل اسٹاف بیشتر اوقات ہسپتال سے غائب رہتے ہیں۔ ساتھ ہی ضلع ہسپتال ہندوارہ میں پچھلے ایک ہفتے سے سٹی اسکین مشین خراب پڑی ہے، جس کی وجہ سے سٹی اسکین کرانے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ضلعی ہسپتال ہندوارہ میں ناقص طبی خدمات کے سبب مریض پریشان

ایک مریض نے میڈیا سے کہا کہ میں کئی دنوں سے ہسپتال کا چکر کاٹ رہا ہوں یہاں ہسپتال میں سٹی اسکین میشن خراب ہونے کی وجہ سے اس سے واپس گھر لوٹنا پڑتا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کپوارہ رامحال ماور دیگر دورداز علاقوں سے مریض یہاں آتے ہیں لیکن یہاں ضلع ہسپتال میں سٹی اسکین مشین کی خرابی کی وجہ سے ان کے سینکڑوں روپے کرائے میں خرچ ہوجاتے اور پھر یہاں سے انہین بنا سٹی اسکین واپس گھر لوٹنا پڑتا ہے۔

ادھر عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ ضلع ہسپتال ہندوارہ میں عملے کی کمی ہے، کئی اسامیاں خالی پڑی ہیں جو نرس اسٹاف پیرا میڈیکل اسٹاف ہسپتال میں ہیں وہ بھی کھبی کبھار ہی اپنی ڈیوٹی پر نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ سٹی اسکین مشین کو آپریٹ کرنے کے لیے چار آپریٹرس کی ضرورت پڑتی ہے، لیکن یہاں صرف دو ہی ہیں۔ وہیں اس تعلق سے ہسپتال کے داکٹروں کا کہنا ہے کہ سٹی اسکین مشین کو آپریٹ کرنے کے لیے ایک آپریٹر کو جی ایم سی بارہمولہ سے لایا گیا تھا لیکن بعد میں اس کو کسی وجہ سے واپس بارہمولہ ہی بھیج دیا گیا۔جس کی وجہ سے سٹی اسکین کو آپریٹ کرنے میں دقت آتی ہے۔

اس ضمن میں ڈاکٹر اعجاز نے بتایا کہ سی ٹی اسکین مشین میں کچھ خرابی آئی تھی فی الحال میشن کی کو ٹھیک کرانے کے لئے ٹیکنشن کو لایا گیا ہے، امید ہے شام تک سٹی اسکین شروع ہوجائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details