شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارٹی کارکنوں کے ساتھ یک روزہ ایک اہم اجلاس منعقد NC Convention In Kupwara کیا گیا۔ پارٹی کنونشن میں سرحدی ضلع کپواڑہ کے نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔
پارٹی اجلاس کا مقصد نیشنل کانفرنس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے اور آنے والے الیکشن کے لیے پارٹی کارکنوں کو زمینی سطح پر کام کرنے کے لیے تیار رہنے پر بات کی گئی۔ پارٹی اجلاس میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ Omar Abdullah نے بھی شرکت کی ہے۔
عمر عبداللہ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی الیکشن کمشن نے جموں و کشمیر میں الیکشن کرانے کے بارے میں کوئی بھی جانکاری نہیں دی کیونکہ حد بندی کمشن Delimitation commission کا رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں موجودہ صورتحال دن بدن خراب ہوتے جارہے ہے اور لوگ روز بروز مشکلات میں مبتلا ہو رہے ہے۔