اردو

urdu

ETV Bharat / city

July 13 Martyrs: نیشنل کانفرنس نے 1931 کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا

نیشنل کانفرنس کے کارکنان نے شہید قبرستان ہندوارہ پہنچ کر 13 جولائی 1931 کو شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نیشنل کانفرنس نے 1931 کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا
نیشنل کانفرنس نے 1931 کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا

By

Published : Jul 14, 2021, 9:16 AM IST

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے کارکنان نے اپنے سینیئر رہنما چودھری رمضان کے کہنے پر شہید قبرستان ہندوارہ پہنچ کر 13 جولائی سنہ 1931 کو شہید ہوئے ملک کے جان بازوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان شہیدوں کے حق میں دعائے مغفرت کی۔

نیشنل کانفرنس نے 1931 کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا

اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے سینیئر کارکنان جن میں عبدالکریم وانی، محمد ماگرے، پرویز احمد تانترے، غلام رسول بٹ کے علاوہ دیگر کارکنان اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے قبرستان پہنچ کر دعائے مغفرت کی اور ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Pulwama Encounter: پلوامہ میں تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک

اس موقع پر عبدالکریم وانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہم 13 جولائی سنہ 1931 سے ہی یوم شہداء مناتے آرہے ہیں اور اس دن کا مقصد ان جاں بازوں کو یاد کرنا ہے جنہوں نے اس وقت اپنی جان کی قربانی دی تھی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details