اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگس وادی پر پہلی اور مفصل کتاب لکھنے والے مشتاق ساگر - بنگس وادی کی ترقی

جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں واقع بنگس وادی قدرت کی دلکش اور دلفریب مناظر کا حامل ہے، یہ وادی قدرت کی ان حسین وادیوں میں سے ایک ہے جس کی کوئی نظیر نہیں۔

بنگس وادی پر پہلی اور مفصل کتاب لکھنے والے مشتاق ساگر
بنگس وادی پر پہلی اور مفصل کتاب لکھنے والے مشتاق ساگر

By

Published : Aug 13, 2021, 4:54 PM IST

بنگس وادی کی ترقی اور سیاحوں کو اس جانب راغب کرنے کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے بنگس وادی کی خوبصورت وادیوں کے ہرے بھرے اور لہلہاتے میدان میں ایک میلے کا انعقاد کیا۔ میلے میں جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بنگس کی خوبصورت وادیوں کو دیکھا اور کہا کہ بنگس واقعی خوبصورت ہے۔

بنگس وادی پر پہلی اور مفصل کتاب لکھنے والے مشتاق ساگر

انہوں نے کہا کہ بنگس وادی کی ترقی کے لیے اب تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، سڑکیں تعمیر کی جائے گیں، موبائل ٹاورس لگائے جائیں گے، یہاں آنے والے سیاحوں کو کسی طرح کا اجازت نامہ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس دورہ کے دوران گورنر منوج سنہا نے 'دی بنگس ویلی' کتاب کی رسم رونمائی انجام دی۔

مزید پڑھیں:وادیٔ بنگس کی خوبصورت وادیاں آج بھی ترقی سے محروم

دی بنگس ویلی کتاب ساگر پبلی کیشنز کی پیش کردہ ہے جس کے مصنف مشتاق ساگر ہیں۔ بنگس وادی پر پہلی اور مفصل کتاب لکھنے پر مشتاق ساگر کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ بنگس میلے کا انعقاد محکمہ سیاحت فوج اور ضلع انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details