ہندوارہ کے سراج پورہ میں اس وقت پھر سے کہرام مچ گیا جب گزشتہ شام مشتاق احمد میر کی لاش فیروز پورہ پنجاب سے دوسرے روز ان کے آبائی گاؤں سراج پورہ ہندوارہ لائی گئی، تو یہاں لوگوں کی ایک کثیر تعداد جمع ہوئی اور پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ نم نظر آئی، خواتین سینہ کوبی کرتی نظر آئیں۔ Funeral of Mushtaq Ahmed
Funeral of Mushtaq Ahmed: مشتاق احمد کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ لحد کیا گیا - پنجاب کے فیروز پورہ میں قتل کیے گئے مشتاق احمد
پنجاب کے فیروز پورہ میں قتل کیے گئے ہندوارہ کے سراج پورہ سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد کی آخری رسومات Funeral of Mushtaq Ahmed ان کے گاؤں میں ادا کی گئی۔ جنازے میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بتادیں کہ مشتاق احمد کی نماز جنازہ مقامی عیدگاہ میں اتوار کی صبح ساڑھے نو بجے ادا کی گئی اور جنازے میں جم غفیر نظر آیا۔ جنازے کے بعد مشتاق احمد کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ لحد کیا گیا۔ Funeral of Mushtaq Ahmed
مشتاق احمد کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مشتاق احمد کے اہل خانہ کے ساتھ انصاف کیا جائے اور مقامی لوگوں نے پنجاب انتظامیہ بالخصوص ایس ایس پی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے، تاکہ اس بے سہارا کنبہ کی کفالت ہوسکے۔ Funeral of Mushtaq Ahmed