بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما جاوید قریشی کی قیادت میں کپواڑہ کے ٹاون ہال میں کارکنان کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں جاوید قریشی نے این سی اور پی ڈی پی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے۔
کپواڑہ میں بی جے پی کارکنان کا اجلاس انہوں نے کہا کہ پچھلے 30 برسوں میں این سی اور پی ڈی پی نے لوگوں کو صرف نعرہ ہی دیا ہے جبکہ زمین پر کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔
جاوید قریشی نے کہا کہ عوام اب ان خاندانی پارٹیوں سے تھک چکے ہیں اور دوبارہ ان کے جال میں نہیں پھسنے والے ہیں۔ بی جے پی نے کپواڑہ اور کپواڑہ سے باہر شاندار فتح کو یقینی بنانے کے لیے اپنی انتخابی مہم بھی تیز کر دی ہے۔
ٹاؤن ہال کپواڑہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قریشی نے کہا کہ ایک مرتبہ جب حد بندی کا کام مکمل ہوجائے تو ہمیں پوری امید ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں عوام کی حکومت کے لیے انتخابات کرائے گی۔
انہوں نے ملک کے لوگوں اور خاص طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مفت ویکسین اور مفت راشن فراہم کی بھی تعریف کی۔