سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک سرکاری ملازم سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس اسٹیشن لال پورہ کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او مشتاق احمد کی سربراہی میں کروسن لولاب میں ایک ناکہ لگا دیا۔ Large consignment of Drugs Recovered in Kupwara
انہوں نے کہا کہ ناکے کے دوران ایک گاڑی کو چیکنگ کے لئے روک دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے کوڈین کی450 بوتلوں پر مشتمل ممنوعہ منشیات کی بڑی کھیپ بر آمد کی گئی۔ بیان کے مطابق اس جرم کے مرتکب گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ Drug Peddlers Arrested in Kupwara
پولیس نے بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت مدثر احمد شاہ ولد مرحوم محمد عبداللہ شاہ جو محکمہ تعلیم کا ملازم ہے، اور ایثار احمد شاہ ولد امان اللہ شاہ ساکنان درد پورہ لولاب کے بطور کی ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار شدگان نے ضبط شدہ ممنوعہ ادویات بیرون یونین ٹریٹری لایا تھا اور اس کو بیچنے کے لئے اپنے آبائی علاقے کی طرف جا رہے تھے۔