اردو

urdu

ETV Bharat / city

Minor Missing In Kupwara: تریگام کپواڑہ میں آٹھ سالہ کمسن لڑکا لاپتہ - تازہ خبر کپوارہ

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے آوورہ تریگام میں آٹھ برس کا کمسن لڑکا دو دنوں سے لاپتہ Minor Missing In Kupwara ہے۔ اس سلسلے میں افراد خانہ نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کے بارے میں رپورٹ درج کی ہے۔

kupwara-police-launched-massive-search-to-trace-a-missing-minor-boy
تریگام کپواڑہ میں آٹھ سال کمسن لڑکا لاپتہ

By

Published : Feb 17, 2022, 10:46 PM IST

Updated : Feb 17, 2022, 11:05 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے آوورہ تریگام میں آٹھ برس کا کمسن لڑکا دو دنوں سے لاپتہ ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس چوکی آورہ میں کمسن کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پولس نے اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر تلاش کارروائی شروع کی ہے۔

تریگام کپواڑہ میں آٹھ سالہ کمسن لڑکا لاپتہ

ذرائع کے مطابق 8 سالہ لڑکا اشفاق خان ولد منظور احمد خان ساکن آوورہ منگل کی دوپہر 3 بجے جب ٹیوشن سینٹر سے گھر واپس لوٹا تو کھانا کھانے کے بعد مقامی بازار کی طرف رخ کیا۔

افراد خانہ کا کہنا ہے کہ شام دیر گئے تک اشفاق گھر واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہل خانہ میں سخت تشویش کی لہر دوڑ پڑی۔

اہل خانہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے کمسن کی تلاش شروع کی لیکن اس کا کہیں سے بھی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ افراد خانہ نے اشفاق کے گمشدگی کی رپورٹ مقامی پولیس چوکی میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے بھی اشفاق کی تلاش شروع کی،تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

بدھ کے روز پولیس کی بھاری نفری آوورہ علاقے پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کے ساتھ اشفاق کی تلاش شروع کی لیکن بدھ کی شام تک لاپتہ لڑکے کے بارے میں کوئی بھی سراغ نہیں ملا۔

اس بیچ اشفاق کے گھر میں ماتم کا سماں ہے۔ پولیس نے اشفاق کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس معاملہ کی نسبت سے باریک بینی سے تلاش کر رہی ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2022, 11:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details