قصبہ ہندوارہ کے کچھری یارو، لنگیٹ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب جمعرات کی سہ پہر ایک تیز رفتار ٹپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم اس دوران ایک کمسن بچے کی اسپتال پہنچانے سے قبل ہی موت واقع ہوگئی۔ زخمی ہوئے دوسرے کمسن کا علاج کیا جارہا ہے۔