کپوارہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تقریباً 32 کلومیٹر کی دوری پر دریائے کشن گنگا (نیلم) کے کنارے پر کیرن علاقہ آباد ہے۔ ہند و پاک کے مابین لائن آف کنٹرول کا یہ آخری علاقہ ہے جہاں دونوں ممالک کی فوجیں بالکل آمنے سامنے ہیں۔ دو برس قبل مقامی لوگ گولہ بارود کی آواز کے خوف سے اپنے گھروں میں سہم جاتے تھے۔ لیکن آج یہ سیاحوں کی آمد کے منتظر ہوتے ہیں۔ Keran Valley
امن و امان قائم رہنے سے اس خوبصورت علاقے میں رواں برس سے مقامی و غیر مقامی سیاح آرہے ہیں جن کے لیے اس کے دلکش نظارے جاذب نظر بن گئے ہیں۔ کیرن کے جو لوگ گولہ باری سے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے تھے آج وہ سیاحت کی شروعات سے کافی خوش ہیں۔ جنگ بندی کی وجہ سے فخر الدین وانی جیسے نوجوان نے کشن گنگا (نیلم) کے کنارے ٹینٹ لگائے ہیں اور سیاحوں کو کرایہ پر دیتے ہیں۔ kashmir loc karen turns into tourism