سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں آج محکمۂ بجلی میں کام کررہا ایک جونیئر انجینیئر ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ متوفی کو دل کا دورہ پڑا ہے اور اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کرنے کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا۔
مہلوک کی شناخت انیل کمار پنڈت ولد سومناتھ کمار پنڈت ساکن نونطنوسہ پنڈت کالونی کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک کی اصلی سکونت جموں بتائی گئی ہے۔