شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول کے چلیانہ ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی فوجیوں کو ان کے یوم آزادی کے موقع پر مٹھائیاں پیش کیں۔
اطلاع کے مطابق چلیانہ ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی فوجیوں میں ان کے یوم آزادی کے موقع پر مٹھائیاں بانٹ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
بھاتی فوج کے پرس بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے ایسا کر کے لائن آف کنٹرول پر امن و آشتی کو قائم رکھنے کے ارادے کا مظاہرہ کیا۔
برس بیان کے مطابق بھارت نے خطے میں امن اور سکون کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کے خیر سگالی کے ذریعے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کر مضبوط بنانے کے لیے مٹھائیاں تقسیم کی ہے ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ رواں برس فروری میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد لائن آف کنٹرول پر طویل عرصے تک امن رہا ہے۔