اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا: جاوید قریشی - ای ٹی وی اردو

ہندواڑہ میں بی جے پی کارکنوں نے جاوید قریشی کی قیادت میں سیاہ کپڑے زیب تن کر کے سیاہ پرچم کے ساتھ احتجاجی ریلی نکالی۔

I will continue to raise my voice for return of Kashmiri Pandits: Javed Qureshi
کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا: جاوید قریشی

By

Published : Jan 20, 2021, 7:14 PM IST

بی جے پی کے سینئر رہنما جاوید قریشی نے آج پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ہندواڑہ میں اپنی رہائش گاہ سے انورنامنٹ ہال تک ایک احتجاجی ریلی نکالی۔

کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا: جاوید قریشی

انہوں نے کہا 1990 میں کشمیری پنڈتوں کا انخلا ہوا تھا جبکہ 21 برس گذرنے کے باوجود خاطیوں کو سزا نہیں دی گئی اور کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے حکومت نے بھی آج تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

جاوید قریشی نے کہا کہ کشمیری بنڈتوں کی بات کسی حکومت یا رہنما نے نہیں سنی۔ پنڈتوں کے انخلاء کے ذمہ دار حریت رہنماؤں اور حزب مجاہدین سے وابستہ عسکریت پسندوں کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ انہوں نے مرکزی حکومت سےپنڈتوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈتوں کے بغیر کشمیر ادھورا ہے۔ لہذا ان کی واپسی کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

انہوں نے سیاہ رنگ کے کپڑے زیب تن کر کے ہندواڑہ میں احتجاجی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں بی جے پی کارکنوں نے بھی سیاہ رنگ کے کپڑوں پہنے ہوئے تھے۔ اس موقع پر جاوید قریشی نے کہا کہ وہ ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details