اردو

urdu

ETV Bharat / city

شمالی کشمیر میں ملیٹنسی کا گراف کم ہوا: دلباغ سنگھ - उग्रवाद नीचे

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے آج شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کا دورہ کرکے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دلباغ سنگھ
دلباغ سنگھ

By

Published : Sep 18, 2021, 8:00 PM IST

شمالی کشمیر میں ملیٹنسی کا گراف پہلے سے کافی کم ہوگیا ہے، سرحدی ضلع کپواڑہ میں کوئی بھی مقامی عسکریت پسند سرگرم نہیں ہے وہیں ضلع بانڈی پورہ اور سوپور میں پہلے سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر پولیس کے سرابرہ دلباغ سنگھ نے آج ضلع کپواڑہ کے دورے کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

شمالی کشمیر میں ملیٹنسی کا گراف کم ہوا:دلباغ سنگھ

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے آج ضلع کپواڑہ کا دورہ کیا اور یہاں پولیس اور سکیورٹی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں پولیس اور سکیورٹی ایجنسیاں بہتر انداز میں کام کررہی ہے اور آگے بھی اسی طرح کرتی رہے گی۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز جموں و کشمیر میں ماحول پرامن اور بہتر بنانے میں اہم رول ادا کرتی ہیں

۔

مزید پڑھیں:Srinagar Encounter: سرینگر کے نورباغ انکاؤنٹر میں عسکریت پسند فرار

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے حالات پہلے سے بہتر ہیں، البتہ کچھ عناصر جموں وکشمیر میں حالات بگاڑنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق پولیس اور سکیورٹی ایجنسیاں اپنا کام بہتر ڈھنگ سے انجام دے رہی ہیں۔

دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں اور شمالی کشمیر میں ملیٹنسی کی جو تعداد ہے کافی کم ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details