اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسکول میں ہاتھاپائی، ہیڈماسٹر اور رہبر تعلیم استاد اٹیچ - کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ مڈل اسکول کینل رمحال میں ہیڈ ماسٹر اور ایک رہبر تعلیم استاد کے مابین تیزکلامی ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔

اسکول میں ہاتھاپائی، ہیڈماسٹر اور رہبر تعلیم استاد اٹیچ

By

Published : Jul 12, 2019, 5:43 PM IST

اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم نے دونوں افراد کو اٹیچ کر دیا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق جمعرات کو مڈل اسکول کینل میں رہبر تعلیم استاد اور ہیڈ ماسٹر کے مابین کسی بات کو لیکر تکرار ہوئی، تیز کلام کے بعد نوبت ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔

اسکول میں ہنگامہ بپا ہوتے دیکھ طلباء اسکول کے بھاگ گئے تھے، جس پر مقامی لوگوں نے معاملے کو رفع دفع کرتے ہوئے اسکول کو مقفل کر دیا۔

مقامی لوگوں کی جانب سے معاملے پر کارروائی کی مانگ کے بعد محکمہ تعلیم نے دونوں اساتذہ کو اٹیچ کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

ریاست جموں و کشمیر کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں عام طور سے اساتذہ کی کمی، بنیادی سہولیات کے فقدان کو لیکر طلباء احتجاج کرتے رہتے ہیں جس سے انکی پڑھائی پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وہیں مڈل اسکول کینل میں پیش آیے اس واقعے سے بھی طلباء کی پڑھائی اور مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details