اردو

urdu

ETV Bharat / city

کپواڑہ: ریچھ حملے میں چار افراد زخمی - latest news bear attack

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے زرہامہ میں جمعہ کے روز ایک ریچھ نے حملہ کرکے کم از کم چار افراد کو زخمی کردیا، جنہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کراویا گیا ہے۔

کپواڑہ: ریچھ حملے میں چار افراد زخمی
کپواڑہ: ریچھ حملے میں چار افراد زخمی

By

Published : Jul 24, 2021, 7:25 AM IST

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ریچھ نےچار افراد پر اس وقت حملہ کیا جب وہ جنگل کے علاقے کے قریب گاؤں میں اپنی معمول کی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

مقامی لوگوں کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) منتقل کیا گیا۔

کپواڑہ: ریچھ حملے میں چار افراد زخمی

مزید پڑھیں:

وہیں، ہسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چاروں زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا ہے اور فی الحال ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details