اردو

urdu

ETV Bharat / city

Casualties During Cleaning Well in Kupwara: کپواڑہ میں کنویں کی صفائی کے دوران چار افراد کی موت

مقامی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آج دوپہر کیگام کنڈی میں کنویں کی صفائی کے دوران چار افراد کے بے ہوش ہونے کی خبر پھیلنے کے بعد کہرام مچ گیا اور پورے علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب باپ بیٹے سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔ Casualties During Cleaning Well in Kupwara

کپوارہ میں کنویں کی صفائی کے دوران چار افراد کی موت
کپوارہ میں کنویں کی صفائی کے دوران چار افراد کی موت

By

Published : May 14, 2022, 4:51 PM IST

کپواڑہ:جموں وکشمیر کے کپواڑہ میں کنویں کی صفائی کے دوران 4 افراد کی موت ہوگئی۔ علاقے میں کہرام شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کیگام چیک علاقے میں ایک کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے وجہ سے باپ بیٹے سمیت کم از کم 4 افراد کی موت ہو گئی۔ Casualties During Cleaning Well in Kupwara

مقامی ذرائع نے میڈیاکو بتایا کہ آج دوپہر کیگام کنڈی میں کنویں کی صفائی کے دوران چار افراد کے بے ہوش ہونے کی خبر پھیلنے کے بعد کہرام مچ گیا اور پورے علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب باپ بیٹے سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔

کپوارہ میں کنویں کی صفائی کے دوران چار افراد کی موت

انہوں نے بتایا کہ علاقے کے لوگ انھیں بچانے کی کوشش میں جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم جب ایک شخص پانی کے اندر داخل ہوا تو وہ بھی بے ہوش ہو گیا۔ متاثرین کو بعد میں مقامی لوگوں نے پولیس اور فوج کی مدد سے کنویں سے باہر نکالا اور 168 آرمی ہسپتال ڈرگمولہ لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Doda: ڈوڈہ ٹھاٹھری میں سڑک حادثہ، تین افراد شدید زخمی

ذرائع نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود چار افراد کو بچایا نہیں گیا جاں بحق افراد کی شناخت 36 سالہ نذیر احمد ماگرے 60 عبدالغنی ماگرے اور 35 سالہ اس کا بیٹا لطیف آہ ماگرے اور 30 سالہ عبید احمد ماگرے دوسرے شخص کی شناخت کربل اننت ناگ کے رہنے والے محمد یونس کے طور پر ہوئی ہے جو ایم ای ایس میں کام کر رہا ہے، اسے ایس ایم ایچ ایس سری نگر ریفر کیا گیا ہے۔

دریں اثناء حکام نے اب تک دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ہمیں اب تک دو افراد کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور دیگر افراد زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details