اردو

urdu

ETV Bharat / city

Enforcement Team Seize Fish Shops in Handwara: انفورسمنٹ ٹیم نے مچھلی کی دکان کو سیل کردیا

جموں و کشمیر کے ہندوارہ میں ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ کی ٹیم نے ایک دکان کو سیل کردیا۔ Enforcement team sealed a Fish shop in Handwara

گراں فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیم نے مچھلی کی دکان کو سیل کردیا
گراں فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیم نے مچھلی کی دکان کو سیل کردیا

By

Published : Apr 19, 2022, 6:31 PM IST

ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی پر قابو پانے کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ونگ ہندوارہ کی ٹیم نے ٹی ایس او محمد حسین کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی جبکہ چیکنگ کے دوران ٹیم نے ایک مچھلی کی دکان کو سیل کردیا اور 40کلو مچھلیاں جو کافی دنوں سے سٹور کی ہوئی تھی کو ضائع کردیا۔ Enforcement team sealed off a shop while taking action against grand selling.

گراں فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیم نے مچھلی کی دکان کو سیل کردیا

اس دوران انفورسمنٹ کے ٹی ایس او نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ من مانی قیمت اور منافع خوری سے اجتناب کریں اور ہر چیز کو مناسب قیمت پر ہی فروخت کرے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ جو بھی دکاندار زایدالمیاد کی اشیاء خردونوش یا سامان کو فروخت کرتے ہوئے پایا جائے گا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور دکان کو سیل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Ambulance Driver killed During Road Accident: کرناہ - کپوارہ سڑک پر حادثہ، ایمبولنس ڈرائیو ہلاک

ٹی ایس او نے نئی ریٹ لسٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے مارکٹ کا معائنہ کیا اور ایک مچھلی کی دکان کو سیل کردیا۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ انفورسمنٹ کی ریٹ لسٹ پر من وعن عمل کرے اور اسی کے لحاظ سے سامان فروخت کرے بصورت دیگر اگر کوئی دکاندار ناجائز منافع خوری یا گراں فروشی کرتا ہوا پایا جائے گا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details