عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صوبی زوجہ محمد سعید ساکن راشن پورہ کرالہ پورہ کسی کام سے تمنہ جارہی تھیں۔ اس دوران وہ تمنہ اور چوکی بل کے درمیان نالہ کہمیل پر عارضی پل پار کر نے لگیں، جس کے دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نالہ میں گر کر غرقاب ہوگئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ معمر خاتون کے غرقاب ہونے کے چند منٹ بعد کھنہ بل چوکی بل کا جواں سال منظور احمد ریشی نالہ کہمیل پر بنایا گیا عارضی پل پار کرنے لگے، اسی دوران وہ اپنا توازن کھو کر نالے میں گرگئے۔