اردو

urdu

ETV Bharat / city

Education Fair in Handwara: ہندواڑہ کے بوائز ہائر سکنڈری اسکول میں ایجوکیشن میلہ کا اہتمام - ہندواڑہ میں بوائز ہائر سکنڈری اسکول

جموں و کشمیر، ضلع کپواڑہ کے بوائز ہائر سکنڈری اسکول ہندواڑہ میں گڈ گورننس ہفتہ کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن میلہ Education ٖFair in Handwara کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ امام الدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Education ٖFair in Handwara
ہندواڑہ میں بوائز ہائر سکنڈری اسکول میں ایجوکیشن میلہ کا اہتمام

By

Published : Dec 25, 2021, 8:58 PM IST

جموں و کشمیر میں 20 دسمبر سے 25 دسمبر 2021 تک گڈ گورننس ہفتہ منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایجوکیشن افسر ہندواڑہ کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈی اسکول ہندواڑہ میں ایک ایجوکیشن میلہ Education ٖFair in Handwara کا انعقاد کیا گیا۔

ہندواڑہ میں بوائز ہائر سکنڈری اسکول میں ایجوکیشن میلہ کا اہتمام

اس میلے میں لوگوں کو گڈ گورننس ہفتہ منانے کے مقصد سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی کپواڑہ امام الدین نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی سی راجوار محمد سلیمان میر سی ای او کپواڑہ عبدالحمید فانی ایم سی ہندوارہ کے چیئرمین مسرور بانڈے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈی اسکول ہندواڑہ میں ونٹر ٹیوٹوریل اور طلباء میں کتابیں بھی تقسیم کی گئی۔

پروگرام کے آخر میں زونل ایجوکشن آفیسر نے کہا گڈ گورنس کا مقصد تعلیمی سسٹم کو بہتر بنانا اور بچوں کو اچھی ایجوکیشن دینے سے سی سسٹم بھی اچھا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details