اردو

urdu

ETV Bharat / city

Drug Peddler Arrested: منشیات فروش برائون شوگر سمیت گرفتار - ای ٹی وی بھارت

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک ’’بدنام زمانہ‘‘ منشیات فروش کو براؤن شوگر سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

منشیات فروش برائون شوگر سمیت گرفتار
منشیات فروش برائون شوگر سمیت گرفتار

By

Published : Nov 23, 2021, 7:44 PM IST

کپوارہ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے ضلع کے ہتمولہ علاقے میں منشیات سے متعلق موصولہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس چوکی ہتمولہ کے نزدیک ایک ناکہ قائم کیا گیا۔

کپوارہ پولیس کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے دوان ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر DL1ZA-2804 کو روک کر تلاشی لی گئی۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار ایک مقامی شخص کی تحویل سے قریب 48 گرام براؤن شوگر بر آمد کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

کپوارہ پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت لدرون، کاوار علاقے سے تعلق رکھنے والے گلزار احمد بابا ولد ولی محمد بابا کے طور پر کی ہے۔

مزید پڑھیں:اوڑی: ایل او سی پر 30 کروڑ کی منشیات ضبط

اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 373/21، u/sec 8/21 NDPS 22/11/2021 کو پولیس اسٹیشن کپوارہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

کپوارہ پولیس کی جانب سے منشیات کا قلع قمع کرنے کی کارروائی کی عوامی حلقوں نے سراہنا کی ہے۔ وہیں کپوارہ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے استعمال یا کاروبار سے متعلق تمام معلومات کو حکام تک پہنچائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details