جموں و کشمیر:کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ہندواڑہ سمیت سینکڑوں لوگوں نے منشیات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی۔ اس ریلی میں ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ شہریوں اور کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں رنگ برنگے بینرز اور پلے کارڈز لیے ہوئے تھے، جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف پیغامات درج تھے۔ معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے ہاتھ جوڑ کر عہد کیا گیا۔ Anti drug awareness rally in Handwara
Anti Drug Awareness Rally in Handwara: ہندواڑہ میں منشیات کے خلاف بیداری ریلی - kupwara news in urdu
جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں منشیات اور فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے منشیات کے استعمال کے خلاف ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ Anti Drug Awareness Rally in Handwara
ہندواڑہ میں منشیات کے خلاف بیداری ریلی
گزشتہ روز ڈوڈہ میں بھی اکسیز اور ٹیکزیشن رینج نے منشیات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ڈوڈہ میں ایک نکڑ ناٹک (Nukkad Natak ) کا انحقاد کیا گیا تھا۔ٙ ضلع ڈوڈہ، کشتواڑ اور رامبن محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کے تعاون سے ہیڈ کوارٹر ڈوڈہ میں منشیات کے بارے میں لوگوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Nukkad Natak In Doda: ڈوڈہ میں منشیات کے خلاف بیداری کیلئے نکڑ ناٹک