کپواڑہ:بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کا ایجنڈا یہی رہا یے کہ جموں وکشمیر کو بے اختیار کرنا ہے اور لوگوں کو تتر بتر کرنا۔ بی جے پی کے قائدین سب کی زندگیوں کو مشکل بنانا چاہتے ہیں اور بی جے پی کی کوشش یہی ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کیسے کریں۔ ان باتوں کا اظہار جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کپواڑہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوال کے جواب میں Mehbooba On Delimitation Draft کیا۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ حالیہ حد بندی کی رپورٹ صرف بی جے پی کی فائدہ کے لیے ہوئی ہے اور اس طرح کی اتھل پتھل کرنا صرف بی جے پی کو فائدہ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ رپورٹ میں جموں و کشمیر کے کئی علاقوں کو بانٹا گیا ہے جن کا نہ تو کوئی جغرافیہ ملتا ہے اور نہ ہی کوئی نمبر ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں علاقوں کا ادھر ادھر بانٹنا ایک سازش ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایجنڈا یہی رہا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو تتر بتر کردیا جائے۔
- یہ بھی پڑھیں:Mehbooba Mufti On Delimitation Draft: 'کمیشن کی دوسری رپورٹ اکثریتی آبادی کو بے اختیار بنانے کا منصوبہ'
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پانچ اگست 2019 میں جموں وکشمیر کے لوگوں کا تشخص ختم کیا اور حالیہ حد بندی اسی کی ایک کڑی ہے کہ جموں وکشمیر میں حدی بند کر کے ایک علاقے کو کسی دوسرے علاقے کے ساتھ بانٹنا اور ضم کرنا ہے۔