اردو

urdu

ETV Bharat / city

DC Kupwara Pays Surprise Visit to Lalpora: ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا

جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں ڈپٹی کمشنر نے لولاب کے کچھ علاقوں کا اچانک دورہ DC Kupwara Pays Surprise Visit کیا۔ انہوں نے سرکاری اراضی کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا

By

Published : Dec 24, 2021, 8:10 PM IST

ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے لولاب کے تلوان پورہ لالپورہ کا اچانک دورہ کیا DC Kupwara Pays Surprise Visit اور دورے کے دوران انہوں متعلقہ علاقوں میں واقع سرکاری اراضی کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کےلیے افسران پر زور دیا۔ ڈی سی نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا

آپ کو بتائیں کہ شمالی کشمیر کے لال پورہ لولاب میں موجود کئی کنال اراضی پر مشتمل اسٹیٹ لینڈ کا بہتر استعمال کرنے کے سلسلے میں عدالتِ عالیہ نے حکم دیا تھا جس کے تحت متعلقہ اراضی کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Missing SPO Arrested in Kupwara: فرار ایس پی او اور ان کے ساتھی ہتھیار سمیت گرفتار

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر طریقہ سے بروئے کار لانے کےلیے میدان میسر ہونا لازمی ہے۔ اس دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کے ہمراہ ایس ڈی ایم لولاب، تحصیلدار لالپورہ، ڈی ایس پی لولاب و دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر والنٹیرس لال پورہ، یوتھ فورم لولاب اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details