محکمہ ایجوکیشن میں کم اجرتوں پر کام کرنے والے کنجنٹ پیڈ کک امپلائز نے آج چلڈرن پارک ہندواڑہ میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کیا اور "گورنر انتظامیہ ہوش میں آؤ" "ہماری مانگیں پوری کرو" کے نعرے بلند کیے۔ Contingent Paid Employees Protest
کم اجرتوں پرکام کرنے والے ملازم کا احتجاج انہوں نے کہا ہم لوگ عرصہ دراز سے اپنی اجرتوں اوربقیہ اجرتوں کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ گورنر انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے اعلی عہدیداران سے مانگ کررہے ہیں کہ ہماری اجرتوں میں اضافہ کیا جائے، لیکن بس ہر سال ہر بار انہیں یقین دہانی کروا کر ان سے کام لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہم لوگ صبح 9 بجے سے چار بجےتک اپنے فرائض انجام دیتے ہیں لیکن ہمارے ساتھ نا انصافی کیوں کی جارہی ہے۔
احتجاج میں خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے کہا ہم کافی کم اجرت پر اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں، ہم لوگ آج اس امید کے ساتھ جمع ہوئے ہیں کہ سرکار اس سال ہمارے جائز مطالبات کو پورا کرے گی۔
محکمہ کنٹجنٹ پیڈ ایمپلائز کک یونین کے اسٹیٹ پریذڈنٹ عبدالغنی ملک نے گونر انتظامیہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات کو پورا جائے اور ان کی ملازمت مستقل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر 20 مارچ تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ہم لوگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔