عام بجٹ 2022 کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بجٹ میں عام لوگوں کی راحت رسانی کے لیے کچھ بھی نہیں رکھا گیا ہے اور اس بجٹ سے امیروں کے علاوہ کسی کو فائدہ پہنچنے والا نہیں ہے۔ Mehbooba Mufti on Budget 2022-23
محبوبہ مفتی نے کہا کہ بجٹ صرف لوگوں سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے پیش کیا گیا تھا جبکہ بجٹ میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ہی کسانوں کو کوئی راحت پہنچائی گئی۔
اس کے علاوہ محبوبہ نے کہا کہ جو بھی سیاسی رہنما جیلوں میں بند ہیں ان کو نہ تو وکیلوں سے ملنے دیا جارہا ہے اور نہ ہی ان کی کوئی شنوائی ہوتی ہے، حالانکہ ایک مرتبہ وحید پرہ کو ضمانت بھی مل چکی تھی مگر اس کے باو جود بھی اس کو جیل میں رکھا گیا ہے اور کیس کے بارے میں بھی کوئی جانکاری نہیں دی جارہی ہے۔ Mehbooba Mufti on Waheed Parra