اردو

urdu

ETV Bharat / city

Mehbooba on Delimitation Report: جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش، محبوبہ مفتی - BJP tries to convert muslim majority into a minority in j&k says mehbooba mufti

محبوبہ مفتی نے حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ اسی عمل کا حصہ ہے جو 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے شروع ہوا۔ Mehbooba on Delimitation Report

بی جے پی مسلم اکثریتی ریاست کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے
بی جے پی مسلم اکثریتی ریاست کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے

By

Published : May 9, 2022, 7:20 PM IST

سرینگر:پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ 5 اگست 2019 کو شروع ہونے والے عمل کا حصہ ہے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے والی بی جے پی اب اس خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر رہی ہے۔ Mahbooba Mufti on BJP

پی ڈی پی سربراہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ اس حد بندی کے عمل کو استعمال کرتے ہوئے مسلم اکثریتی ریاست کو مسلم اقلیتی ریاست میں بدل دیا جائے۔ محبوبہ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں لوگوں کو بحران کا سامنا ہے، الیکشن کرانا کوئی آپشن نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی قیصر جمشید کے اہل خانہ کی تعزیت پُرسی کے لیے سوگام کپواڑہ گئی تھیں۔ لون خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کی سربراہ نے مرحوم کی روح کے سکون اور سوگواروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے دعا کی۔ Mehbooba on Delimitation Report

بی جے پی مسلم اکثریتی ریاست کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے

یہ بھی پڑھیں:Lingayas University Announces Scholarships: کشمیری طلباء کے لئے لِنگایاس یونیورسٹی کا اسکالرشپ کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details