دراصل ایک قانون کے تحت آنگن واڑی ورکرز کو متعلقہ سرپنچوں اور کونسلروں سے حاضری سرٹیفیکیٹ لینے کے بعد تنخواہ ملے گی۔
آنگن واڑی ورکروں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - Schools in Jammu and Kasmir
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں واقع پبلک پارک میں آنگن واڈی کارکن اور ہیپلرس نے انتظامیہ کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔
آنگن واڑی ورکروں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج
احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ ایسے احکامات جاری کرکے ان کے جذبات کے ساتھ کھیلا جارہا ہے اور یہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مظاہرین نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ آرڈر کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ ایک احتجاجی نے میڈیا سے کہا کہ اگر انتظامیہ نے اس حکم کو واپس نہیں لیا تو وہ لوگ اس احتجاج میں شدت لائیں گے۔