اردو

urdu

ETV Bharat / city

Altaf Bukhari Promised to Provide Free Electricity: الطاف بخاری نے برسراقتدارآنے پر 500 یونٹ مفت بجلی کا وعدہ کیا - جھوٹے وعدے پر سیاست

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے ایک عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'ہندوارہ والوں اب این سی اور پی سی کو بھول جائیں ان کا اب کوئی وجود ہی نہیں رہا' Altaf Bukhari Promised to Provide Free Electricity

Altaf Bukhari Promised to Provide Free Electricity
الطاف بخاری کا برسراقتدارآنے پر 500 یونٹ مفت بجلی کا وعدہ

By

Published : Jul 24, 2022, 11:24 AM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے انورنامنٹ ہال ہندوارہ میں ایک ورکرس کنونشن منعقد ہوا۔ اس موقع پر صدر سید الطاف بخاری نے ایک بھاری عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہندوارہ والوں اب این سی اور پی سی کو بھول جائیں ان کا اب کوئی وجود ہی نہیں رہا ہے انھوں نے کہا این سی آج اپنے کئے کی سزا بھگت رہی ہے۔ Altaf Bukhari Promised to Provide Free Electricity

الطاف بخاری کا برسراقتدارآنے پر 500 یونٹ مفت بجلی کا وعدہ

انہوں نے کہا ہر ایک ڈی ڈی سی سے لیکر بی ڈی سی کا حساب لیا جائے گا۔ بخاری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا جب جموں کشمیر اپنی ہارٹی اقتدار میں آئے گی اور ریاست کا درجہ واپس لایا جائے گا اور جموں کشمیر اپنی پارٹی لوگوں کی پارٹی ہے عوام کی پارٹی ہے۔ بخاری نے کہا لوگ جس طرح سے اپنی پارٹی کو سپورٹ کررہے ہیں اور اگر اسی طرح لوگوں کا سپورٹ ساتھ رہا تو جموں کشمیر اپنی پارٹی ایک بڑی پارٹی کی صورت میں ابھر کے آئے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا اپنی پارٹی کوئی بی ٹیم نہیں۔ الطاف بخاری نے کہا اگر ہماری پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہم یہاں 500 یونٹ مفت بجلی دیں گے۔ اور میں ہندواڑہ کے لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہوں گا کہ انہوں نے ہمارا پرجوش استقبال کیااور اپنی پارٹی کا کنونشن کامیاب بنایا۔

اس دوران پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا جموں کشمیر اپنی پارٹی اس وقت سامنے آئی جب جموں کشمیر میں اندھیرا ہی اندھیراتھا کوئی کسی کا نہیں تھا ہم جھوٹے وعدے پر سیاست کرکے لوگوں کو دھوکہ نہیں دے سکتے نہ دیں گے۔ اپنی پارٹی عوام کی پارٹی ہے لوگوں کی پارٹی ہے اور جموں کشمیر پارٹی ہرگھر میں خوشحالی لیکر آئے گی۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر رہنما عبدالرشید بٹ ۔محمد رفیق میر ۔محمد امین بٹ ۔راجہ منظور ۔محمد امین پیر ۔تجمل اسلام اور دیگر موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details