مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کپوارہ میں اے آر ٹی او مختار احمد صوفی، محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران خورشید کنا اور ایجنٹ عبدالحمید بٹ بشمول بلال احمد شیخ کے خلاف اے سی بی نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے گھر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی اور جالی لائسنس اور دیگر دستاوزات ضبط کرلئے۔
اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے خلاصہ کیا گیا ہے کہ اے آر ٹی او کپواڑہ کو غیر قانونی کاموں میں ملوث پایا گیا ہے۔ جعلی لائسنس، آڈٹ کی منظوری، رجسٹریشن اور پرنٹ کارڈ بنا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا تھا۔
سرپرائز چیک کے دوران ملزم بلال احمد شیخ ولد ولی محمد شیخ ساکنہ ویلگام اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کو ڈرائیونگ ٹیسٹ کروانے میں فعال طور پر ملوث پایا گیا۔