بھارت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور سابق بائب وزیر اعظم سمیت ملک کے تمام بڑے رہنماؤں نے اٹل اسمارک پر خراج تحسین پیش کی۔
سیاحت کے شہر منالی سے اٹل جی کے محبت کو سب جانتے ہیں۔ اپنے وزیر اعظم رہتے ہوئے وہ پرینی چھٹیاں بتانے کے لیے آتے تھے اور کسی نہ کسی شکل میں ہماچل پردیش کو اقتصادی پیکیج دے کر جاتے تھے۔آج بھی ضلع کلو کے بی جے پی قائدین کسی بھی انتخابات میں اٹل جی کا نام لینا نہیں بھولتے۔
اٹل جی آج بھی سب کے دلوں میں زندہ ہیں اٹل بہاری واجپئی سنہ 1962 میں منالی آئے تھے اور انہیں پرینی میں جگہ پسند آ گئی۔ اس کے بعد تقریبا سنہ 1990 میں اپنا آشیانا بنایا۔ وہ جب بھی منالی آتے تھے تو گاؤں کے لوگوں کے ساتھ کافی وقت بتایا کرتے تھے۔
اٹل بہاری واجپئی کے اسی اپنےپن کی وجہ سے بچے انہیں دادا جی اور بڑے انہیں اپنا والد سمجھتے تھے۔ اٹل جی بیشک اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں لیکن ان کی یادیں آج بھی منالی کے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔