اردو

urdu

ETV Bharat / city

شوپیاں: فوجی اہلکار کی آخری رسومات ادا کی گئی - शोपियां : एक सैन्य अधिकारी का अंतिम संस्कार किया गया

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے ریشی پورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار شاکر منظور کی میت کی فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کرکے سپرد لحد کیا گیا۔

شوپیاں: فوجی اہلکار کی آخری رسومات ادا کی گئی
شوپیاں: فوجی اہلکار کی آخری رسومات ادا کی گئی

By

Published : Sep 23, 2021, 4:05 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں 2 اگست 2020 کی شام عسکریت پسندوں نے شاکر منظور نامی ایک فوجی اہلکار کو اغوا کرلیا تھا۔ شاکر کی لاش ایک برس سے بھی زائد عرصے کے بعد ضلع کولگام سے گزشتہ روز برآمد کی گئی۔

شوپیاں: فوجی اہلکار کی آخری رسومات ادا کی گئی

فوجی اہلکار کی لاش کو آج فوج کے ذریعہ ان کے آبائی علاقے لایاگیا، جہاں اس کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ اس موقعہ پر فوج کے اہلکاروں نے سلامی بھی پیش کی۔ آخری رسومات میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس دوران فوج کے جی آو سی وکٹر فورس ریشم بالی، کمانڈر 2 سیکٹر آر آر اے ایس پنڈر، کمانڈنگ افسر 34 آر آر ساکت بھردواج اور فوک کے افسران موجود تھے۔

شاکر منظور کی لاش کو جوں ہی ان کے آبائی گاؤں ریشی پورہ حرمین لایا گیا تو یہاں کہرام مچ گیا اور پرنم آنکھوں سے شاکر منظور کو سپرد لحد کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 اگست سال 2020 بروز اتوار کی شام دیر گئے عسکریت پسندوں نے شوپیان ضلع کے ریشی پورہ حرمین کے مقامی فوجی اہلکار جسکی شناخت شاکر منظور کے بطور ہوئی ہیں کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ اپنے گھر سے خود کی گاڑی زیر نمبرJK22B/3960 میں ڈیوٹی پر جارہا تھا۔ شاکر منظور کو عسکریت پسندوں نے اغوا کیا جب کہ اس کی گاڑی کو کولگام ضلع کے نیہامہ علاقے میں نذر آتش کردیا۔


مزید پڑھیں:کشمیر: مغویہ فوجی اہلکار کی لاش 414 دنوں بعد برآمد

2 اگست 2020 کو فوجی اہلکار شاکر منظور کو اغوا کرنے کے سات روز بعد سوشل میڈیا سائٹس پر ایک آیڈیو کلپ بھی وائرل ہوگئی تھی جس میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے یہ انکشاف کیا کہ مذکورہ فوجی اہلکار کو انہوں نے اغوا کرلیا اور ہلاک کردیا ہے۔

اس آڈیو کلپ میں مزید بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عسکریت پسندوں نے شاکر منظور کی لاش گھر والوں کے حوالہ نہیں کی وہیں عسکریت پسندوں نے فوجی اہلکار کی آخری رسومات خود انجام دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details