جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کے کنڈ علاقے میں شاہ اسرار الدین بغدادی کا سالانہ عرس انتہائی عقیدت و احترام منایا گیا۔ شب بیداری کے بعد دن بھر عقیدت مندوں اور علماء نے آستان کنڈ میں حاضری دی۔ آستان کنڈ کی فضائیں دن بھر درود و اذکار اور اولیائے کرام کے کلام سے گونجتی رہیں۔Urs of Shah Asrar Uddin Baghdadi
تقریب میں اننت ناگ اور کولگام اضلاع کے اطراف و اکناف سے آئے عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے اولیاء کی زندگی پر روشنی ڈالی۔