شوپیاں:پولیس نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں لشکر طیبہ کے دو معاونوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے،پولیس نے گرفتار شدہ افراد سے ہتھیار بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Two OGW'S Arrested IN Shopian
پولیس کے ایک بیان کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم جن میں فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہیں نے عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے دو معاونوں کو گرفتار کرکے ان سے ہتھیار برآمد کیا ہے۔
پولیس نے گرفتار شدہ معاونین کی شناخت سمیر احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکن منزم پارہ شوپیان اور مشتاق احمد لون ولد غلام محی الدین ساکن کٹہ پورہ شوپیان کے بطور کی ہے۔